الخدمت کے تحت 130باہمت یتیم بچوں میں تحائف تقسیم

32
الخدمت کراچی کے تحت با ہمت یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کے موقع پر مہمانوں کا گروپ فوٹو 
الخدمت کراچی کے تحت با ہمت یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کے موقع پر مہمانوں کا گروپ فوٹو 

کراچی (پ ر) الخدمت کراچی کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت لاہور کے معروف ادارے رائل ٹیگ کی جانب سے 130باہمت یتیم بچوں کیلیے فراہم کردہ تحا ئف تقسیم کردیے گئے ۔تحائف تقسیم کرنے کی تقریب ہفتے کی سہ پہر الخدمت ہیڈآفس میں منعقد ہوئی، باہمت یتیم بچوں میں تحائف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی سوئی صدرن گیس کے ڈپٹی جنرل منیجر سلمان صدیقی ،فاگ کے سینئر منیجر فیاض ابڑو ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت کراچی قاضی سید صدرالدین ،اردو یونیورسٹی کے ہیڈ آف سوشل ورک ڈپارٹمنٹ استادڈاکٹر عبدالمالک ودیگر نے تحائف تقسیم کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد قریشی نے کہا کہ یتیم بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔یہ باہمت بچے معاشرے کے کارآمدبچے ہیں انہیں لاوارث اورکچھ اورنام دینا درست عمل نہیں ہے ،الخدمت کے زیر کفالت رہنے والے بہت سے بچے اس وقت میڈیکل اورانجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہی بچے آئندہ ملک کانام روشن کریں گے ۔راشد قریشی نے کہا کہ نبی مہربان محمد ؐ کی بھی تعلیمات یہی ہیں۔ معاشرے کے ہرفرد کو چاہیے کہ وہ آگے آئے اور یتیموں کی کفالت کرے ۔قبل ازیں عنایت اللہ اسماعیل نے اپنے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ الخدمت 7شعبہ جات میں کام کررہی ہے ،جس میں کفالت یتامیٰ،صاف پانی، صحت، تعلیم ،مواخات ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورکمیونٹی سروسز خدمات شامل ہیں، انہوں نے تمام شعبہ جات سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔