نوازشریف جیل سے اسپتال منتقل ،کمرہ سب جیل قرار

33
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

لاہور (نمائندہ جسارت+مانیٹر نگ ڈ یسک )نواز شریف جیل سے اسپتال منتقل، کمرہ سب جیل قرار۔ کوٹ لکھپت جیل حکام نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اسپتال منتقل کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔مراسلے میں نوازشریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔محکمہ داخلہ کی اجازت کے بعد کوٹ لکھپت جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ناساز طبیعت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر
اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے3رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا معائنہ کیا۔طبی معائنے کے لیے چوتھا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔سروسز اسپتال کے وی آئی پی روم کو سب جیل قرار دیا گیا ۔جیل پولیس کمرے کے باہر موجود۔ سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس نے بھی پلان بنالیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔