پاکستان ویمنز نےویسٹ انڈی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 12رنز سے شکست دیدی

55

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیزویمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 12رنز سے شکست دے دی تاہم سیریز2-1سے مہمان ٹیم کے نام رہی۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم 151رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر138رنز ہی بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈاٹن نے 46، چیڈن نے 29 اور نتاشہ میکلین نے 26رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز کی جانب سے انعم امین نے 3،ثنا ء میر نے2 ، ایمن انور، ندا ڈار اور نشرا ساندھو نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمنز نے ندا ڈار کی شاندار بیٹنگ کو بدولت مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔ندا ڈار نے 40گیندوں پر 53رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔

سیریز 1-2 سے مہمان ٹیم کےنام رہی، پہلا اور دوسرا دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہا۔ پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 71رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا، فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔