لبنان میں انتخابات کے  8ماہ بعد حکومت تشکیل پاگئی

91
بیروت: لبنانی وزیراعظم سعد حریری پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیںبیروت: لبنانی وزیراعظم سعد حریری پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں
بیروت: لبنانی وزیراعظم سعد حریری پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں وزیر اعظم سعد الحریری پارلیمانی انتخابات کے 8 ماہ بعد نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعد الحریری نے وزرا کے ناموں کا اعلان صدر مشیل عون کی رہایش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، بعد ازاں صدر نے 30 رکنی کابینہ کی توثیق کردی۔