صدرہمدردسعدیہ راشد کے لیے جاپان کااعلیٰ سول ایوارڈ

110
ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد کا جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گروپ فوٹو 
ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد کا جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گروپ فوٹو 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہنشاہ اور حکومت جاپان نے جاپان اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو استوار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں جاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ’’ دی آرڈر اوف رائزنگ سن، گولڈ ریز وِد نیک ربن‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ گزشتہ روز کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا نے جاپانی قونصلیٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سعدیہ راشد کو دیا۔ جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سومورا نے سعدیہ راشد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے محترمہ کی جو گہری وابستگی رہی ہے اس کے پیش نظر وہ بجا طور پر اس ایوراڈ کی مستحق ہیں۔