ايرانی انقلاب کے 40 برس مکمل، نئے میزائل کا تجربہ

78

ايران نے سن 1979 کے انقلاب کے چاليس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے آج بروز ہفتہ ايک نيا کروز ميزائل لانچ کيا ہے۔

 سرکاری ٹيلی وژن پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق يہ نيا ميزائل تيرہ سو کلوميٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت رکھتا ہے۔ وزير دفاع امير حاتمی نے اس موقع پر يہ بھی بتايا کہ نيا ميزائل کافی کم اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے اور اس کی تیاری میں وقت بھی کم ہی درکار ہے۔ ايران اور امريکا کے مابين ان دنوں کشيدگی اپنے عروج پر ہے۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ اس نئی پيش رفت پر واشنگٹن کا کيا رد عمل ہو گا۔