نوابشاہ ،ماچھی برادری کا آپس میں جھگڑا ،نیشنل ہائی وے بند کردی

138

نوابشاہ (سٹی رپورٹر: کاشف رضا )ماچھی قوم کا آپس میں جھگڑا اور شاہ پور جہانیاں کے قریب نیشنل ہائی وے بند کر دیا گیا، ٹریفک میں پھنسے ہزاروں مسافر خوف زدہ ہوگئے جبکہ ٹائر نذر آتش کرنے کے باعث آسمان اور گرد و نواح کا ماحول دھواں دار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق درجن بھر سے زائد افراد دونوں جانب سے شدید زخمی ہوئے۔ موٹر وے پولیس بے بسی کا اظہار کرتی رہی جبکہ ہزاروں افراد پریشان اور شدید خوف زدہ رہے۔