روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کردار اہم ہے، کاٹی

106
کاٹی کے صدر دانش خان جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر علی نصیر کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں
کاٹی کے صدر دانش خان جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر علی نصیر کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر دانش خان نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کاروبار کے فروغ میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کاٹی میں جاز بزنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینار میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر علی نصیر، نائب صدر کاٹی ماہین سلمان، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سیلولر سید جوہر قندھاری، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، فرحان الرحمن، سینیٹر عبدالحسیب خان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر دانش خان نے تقریب کے شرکا کو کورنگی صنعتی علاقے کی معاشی اہمیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔