پیپر ورلڈ فرینکفرٹ : پاکستانی نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی

66
پیپر ورلڈ فرینکفرٹ 2019 میں ڈالر انڈسٹریز کے اسٹال کا منظر
پیپر ورلڈ فرینکفرٹ 2019 میں ڈالر انڈسٹریز کے اسٹال کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یہ چار روزہ عالمی نمائش 26 جنوری کو شروع ہوکر 29 جنوری 2019 کو اختتام پذیر ہوئی۔ہول سیلرز، ریٹیلرز اور بُک سیلرز کے لیے پیپر ورلڈ سال کی سب سے اہم نمائش ہے۔ 1,600 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 35,000 تجارتی خریداروں نے اس نمائش کا رخ کیا۔صنعت کاروں اور ریٹیلرز نے اپنے کاروباری سال کی کامیاب ابتداء کرسمس ورلڈ، پیپر ورلڈ اور کریٹو ورلڈ سے کی۔ گفٹ ریپنگ سے لے کر دفتری سامان کے نئے رجحانات دیکھنے میں آئے۔ پیپر ورلڈ میں پیپر، آفس سپلائز اور اسٹیشنری کی جدید مصنوعات صارفین کے لیے پیش کی گئی۔پاکستان سے اس سال ڈالر انڈسٹریز نے پیپرورلڈ فرینکفرٹ میں شرکت کی اور اپنی مصنوعات جن میں رائٹنگ انسٹرومنٹس، اسکول سپلائز، واٹر اینڈ ڈسٹر کلرز اور دیگر جدید مصنوعات شامل تھیں۔جرمنی کے علاوہ 10 بڑے تجارتی خریدار ممالک میں اٹلی، برطانیہ، فرانس، امریکا، چین، نائدرلینڈ، پولینڈ، اسپین، ترکی اور یونان شامل ہیں۔اگلی پیپر ورلڈ نمائش 18 سے 20 مارچ 2019 کو مڈل ایسٹ میں منعقد کی جائے گی۔