سید منور حسن کی عبد الغفار پدھاکے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت

68
۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن پاکستان بزنس فورم کے مرکزی رہنما و رکن جماعت اسلامی عبد الغفار پدھا کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و دعائے مغفرت کرر ہے ہیں
۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن پاکستان بزنس فورم کے مرکزی رہنما و رکن جماعت اسلامی عبد الغفار پدھا کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و دعائے مغفرت کرر ہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منورحسن ، پاکستان بزنس فورم کے مرکزی رہنما و رکن جماعت اسلامی عبد الغفار پدھا کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے ملاقا اور تعزیت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے طلحہ ، بھائی سلیم ، جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد ، الخدمت کے عبد الرحمن ، ہمایوں نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ منورحسن نے مرحوم کی دینی ، تحریکی اور سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحریک کے ساتھ ان کی وابستگی بڑی پختہ اور مستحکم تھی اور وہ ہمیشہ انتہائی متحرک اور فعال رہے