حکومت سندھ کا یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

133

کراچی: حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم وسرکاری اداروں اور لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی۔

5فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔