چانسلر جامعہ ہمدرد سعدیہ راشد کے اعزاز میں پُروقار تقریب

60
چانسلر جامعہ ہمدرد سعدیہ راشد اپنے اعزاز میں منعقدپُروقار تقریب میں ایوارڈ وصول کر رہی ہیں
چانسلر جامعہ ہمدرد سعدیہ راشد اپنے اعزاز میں منعقدپُروقار تقریب میں ایوارڈ وصول کر رہی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلیہ فارمیسی ، جامعہ ہمدرد نے چانسلر جامعہ ہمدرد سعدیہ راشد کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران سعدیہ راشد نے جاپانی قونصلیٹ میں اپنے اعزاز کو وصول کرتے ہوئے سامعین محفل سے اپنی یاداشتیں بیان کیں۔انہوں نے کلیہ کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے والد اور جامعہ ہمدرد کے پہلے رئیس الجامعہ شہید حکیم محمد سعید کی ادب و آداب سے وابستگی اور پابندی وقت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ سعدیہ راشد کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریب میں تین اجزا کو شامل کیاگیا۔ پہلا جزوکلیہ فارمیسی کے فارغ التحصیل طلبہ کی معلومات پر مشتمل گریجویٹ ڈائریکٹری 2018 ء کی تقریب رونمائی تھی جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد عمل ہے۔ جسکا سہرا کلیہ فارمیسی جامعہ ہمدرد کے سر ہے۔ دوسرے جزو میں باہمی تعمل کو یقینی بنانے کے لیے جامعہ ہمدرد شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری اور شعبہ فارماکوگنوسی اور کلیہ فارمیسی کے شعبہ جات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس عمل سے دونوں جامعات کے طلبہ میں تحقیقی اور علمی سرگرمیوں کے باہمی اشتراک میں اضافہ ہوا۔ اس تاریخی موقع پر شعبہ فارمیسی کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال نوشین اور پروفیسر ڈاکٹر فیاض موجود تھے۔