کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی نہ قانون سے ہٹ کر کچھ ہوگا ‘چودھری سرور

87
لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی‘ نہ ہی قانون سے ہٹ کر کچھ ہوگا ۔سانحہ ساہیوال پر قائم جے آئی ٹی رپورٹ کے ایک ایک نقطے پر عمل کیا جائے گا، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ن لیگی قیادت کو میڈ یکل بورڈکی سفارشات کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا پنجاب کی جامعات کو سیاست سے پاک کیا جائے گا،وائس چانسلر زسمیت تمام تقر ر میرٹ کے مطابق ہوں گی، تعلیمی اداروں کو مضبوط کر نے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے طلبہ وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں اور مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تر جیحی بنیادپر سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور مکمل رپورٹ آئے گی تومکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔