فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق

66

فلپائن کی مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

فلپائن کے شہر زمبونگا کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد مسجد پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں مسجد میں سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

زمبونگا کی علماء کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کو شیطانی، غیر منطقی اور غیر انسانی فعل ہے، شہری ایک دوسرے کی حفاظت کریں ۔

مقامی مذہبی رہنما موجیو ہاتامن کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے، اس عمل کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی۔