نوابشا، ایل بی او ڈی کے ملازمین کا کلب کے سامنے احتجاج

162

نوابشاہ (رپورٹ :کاشف رضا) نوابشا ایل بی او ڈی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے لیے نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2601 ملازم ہیں، جس میں میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، بے نظیر آباد کے چوکیدار اور بیلدار ہیں۔ ہم 1994ء سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی رہے ہیں جبکہ ہائی کورٹ اور اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود بھی چیف سیکرٹری نے 90 دن کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جو 27_11_2018 کو جاری ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنخواہ میں گزشتہ دس سال میں کرپشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ عارضی ملازموں کو مستقل کیا جائے۔ دوسری جانب کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کی ذمے دار سندھ حکومت اور سیکرٹری آبپاشی ہوگا۔