پیرس میں زرد جیکٹ تحریک کے  خلاف سرخ اسکارف والوں کا مارچ

76
پیرس: زرد جیکٹ تحریک کے مخالفین سرخ اسکارف گلے میں ڈال کر احتجاجی ریلی نکال رہے ہیں 
پیرس: زرد جیکٹ تحریک کے مخالفین سرخ اسکارف گلے میں ڈال کر احتجاجی ریلی نکال رہے ہیں 

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں زرد جیکٹ مظاہرین خلاف 10 ہزار سرخ اسکارف پہنے مظاہرین نے بڑا احتجاجی مارچ کیا۔ فرانس میں زرد جیکٹ مظاہرین کا ہفتہ وار احتجاج 11ہفتوں سے جاری ہے۔ ان کے خلاف ریڈ اسکارف والے مظاہرین نے سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فرانس میں 3 ماہ سے پرتشدد عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ماکروں مخالف مظاہرین کو مذاکرات کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔