شام میں محفوظ علاقے کے قیام میں مہاجرین کی واپسی شامل ہے‘ ترکی

52
استنبول: تُرک صدر رجب طیب اردوان ہلال احمر کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
استنبول: تُرک صدر رجب طیب اردوان ہلال احمر کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شمالی شام میں محفوظ علاقے کے قیام کا مقصد ترکی میں مقیم 40 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو ان کے ملک میں آباد کرنا ہے۔ استنبول میں گفتگو کرتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ تقریباً3 لاکھ شامیوں کی واپسی پہلے ہی ہو چکی ہے اور اب وہ دیگر مہاجرین کی طرف واپسی کی توقع رکھتے ہیں۔