حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتر کام سرانجام دے رہی ہے 

194

پشاور(آئی این پی )صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا فضل حکیم خان کی رہائش گاہ آمد، سوات میں محکمہ تعلیم سے متعلق صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا حلقہ پی کے 5کے ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی رہائش گاہ آمد ضیاء اللہ بنگش نے وہاں پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھی ملاقات کی جبکہ فضل حکیم خان سے ضلع سوات میں محکمہ تعلیم سے متعلق صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں بہتری اور فروغ تعلیم کے حوالے ضروری فیصلے کیے گئے۔ فضل حکیم خان نے ضیاء اللہ بنگش کی سوات آمد اور تعلیمی جائزے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کو بہت خوش آئند قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے صوبائی دور حکومت میں نئے گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ، بی ایس کالج سیدو شریف، ودودیہ اور شاہدرہ سیکنڈری سکول مکمل ہوئے جن میں آج سیکڑوں اضافی طلباء تعلیم حاصل کررہے اور سکول و کالجز میں داخلوں کے مسائل کافی حد تک کم ہوچکے ہیں اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں توسیع و تعمیر اور دیگر تعلیمی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ انہوں نے حلقہ پی کے 5میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت ،ترقیاتی کاموں اور دیگر کئی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کوعوامی ضروریات سے آگاہ کردیا ہے جس پر محمود خا ن نے انہیں فوری اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کیلیے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات ہیں ضیاء اللہ بنگش نے چیئرمین ڈیڈک سوات کی ترقی کیلیے کارکردگی، خدمات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کسی بھی بچے کو تعلیم کے بغیر نہیں رہنے دینگے حصول تعلیم سب بچوں کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرچکی ہے اور ہم مزید اقدامات بھی کررہے ہیں جس سے خیبرپختونخوا میں کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہیں رہے گا۔
ٹنڈوالٰہیار،تیزرفتار کوچ کی راہگیروں کو ٹکر،ایک ہلاک
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)کوارٹراسٹاپ کے قریب تیزرفتاکوچ کی راہگیروں کوٹکر،ہلاک ،دوسرازخمی ۔ سلطان آباد تھانے کی حدودمیں واقع کوار ٹراسٹاپ کے قریب تیزرفتارکوچ نے 2راہگیروں کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نانجی کولہی نامی شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسراراہگیرشدیدزخمی ہوگیا جسے سول اسپتال متنقل کیا گیا۔لاش کوقانونی کارروائی کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب ڈرائیور کوچ چھوڑکر فرارہوگیا۔