ٹرانسپورٹ اڈوں کو شہر سے باہر جگہ فراہم کی جائے، ندیم قاضی

266

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کے حالیہ کریک ڈاؤن سے شہریوں ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان اڈوں کو بند کرکے متبادل کوئی جگہ فراہم نہیں کی کی گئی اور پولیس کی جانب سے جبری بند کراکے گاڑیوں کا چلان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ روڈ سے غائب ہوگئیں ہیں اس وجہ سے سفر کرنے والے عوام شدید مشکلات کا شکارہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کریک ڈاؤن سے پہلے حکومت جامع پالیسی بناتی اور ان کو متبادل جگہ فراہم کرتی سہولتیں فراہم کی جاتیں جوکہ حکومت کا فرض ہے لیکن ان کی جبری بندش سے پولیس کی چاندی ہوگئی ہے اور صرف منظور نظر با اثرگاڑی مالکان کو ہی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور غریب ٹرانسپورٹر کو بے روزگار ہونے پر مجبور کردیا ہے اور انہیں لاڑکانہ برسی میں مفت ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے کی سزادی جارہی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے اس عوامی مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسکا مستقل حل نکالا جائے کاروائی کی آڑ میں غریب لوگوں کا روزگار نہ چھینا جائے۔