حیدر آباد، سائٹ تھانے سے حبس بے جا میں رکھے 2 نوجوان بازیاب

305

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج حیدر آباد کے ریڈ کمشنر کا سائٹ تھانے کی حدود میں واقعہ نجی فلیٹ پر چھاپا، بی سیکشن پولیس کی طرف سے حبس بے جا میں رکھے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے دو نوجوان بازیاب۔ متعلقہ ایس ایچ او گرفتاری کے حوالے سے وضاحت دینے میں ناکام ہوگئے۔ لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کی رہائشی خانزادی بی بی زوجہ نوروز خان نے ایس ایچ او بی سیکشن کو فریق بناکر سیشن کورٹ میں درخواست داخل کی تھی کہ اس کے بیٹے بلال ولد نوروز خان کو بی سیکشن پولیس نے تین روز سے بلا جوز گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، جس پر عدالت کے حکم پر سیشن کورٹ سپرنٹندنٹ رئیس احمد شیخ نے بحیثیت ریڈ کمشنر درخواست گزار کی نشاندہی پر سائٹ تھانے کی حدود فتح کالونی میں واقعہ فلیٹ پر چھاپا مار کر مطلوبہ نوجوان بلال اور جمیل احمد ولد فیض احمد کو بازیاب کروالیا۔ نوجوانوں نے بتایا کہ وہ بلال کا دوست ہے، چھاپے کے وقت فلیٹ میں ایس ایچ او بی سیکشن اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جبکہ تھانے کے اندر بھی گرفتار نوجوانوں کے حوالے سے کوئی انٹری موجود نہیں تھی۔ فاضل عدالت نے دونوں کو رہا کردیا جبکہ ایس ایچ او کو پیر کے روز عدالت میں طلب کیا ہے۔
بدین، محمد حسین محنتی آج ایک روزہ دعوتی وتنظیمی دورے پر ماتلی پہنچیں گے
بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی آج ایک روزہ دعوتی وتنظیمی دورے پر ماتلی پہنچیں گے وہ نظامانی گوٹھ میں مسجد کا افتتاح کریں گے اور ماتلی میں سابق امیر ضلع شوکت علی شیخ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کریں گے۔