بلدیہ جیکب آباد کی غفلت، قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

196

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کا قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا، بلدیہ کی مجرمانہ خاموشی، شہریوں کا احتجاج۔ جیکب آباد کے پھول باغ محلے میں واقع تاریخی مسکین شاہ قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا، سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل ہونے کی وجہ سے کئی قبریں مسمار ہوگئی ہیں، جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے بلدیہ کوکئی بار شکایات کی گئی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے قبریں مسمار ہورہی ہیں اوراپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لیے جانے والے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ قبرستان سے سیوریج کا پانی نکالا جائے۔
جیکب آباد، شبیر احمد کلوڑ کے انتقال پر محکمہ تعلیم کی یونین کے عہدیداران کی تعزیت
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے سابق کرکٹر اور استاد شبیر احمد کلوڑ انتقال کرگئے۔ انتقال پر محکمہ تعلیم کے یونین ذمے داروں ور اہل محلہ نے لواحقین سے انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔