بلوچستان نے تیسری پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

245

کراچی(جسارت نیوز) بلوچستان نے تیسری پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے خیبرپختونخوا بلائنڈ ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں 20 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بدر منیر نے 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اور 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو حیدرآباد میں کھیلے گئے فائنل میں بلوچستان بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، بدر منیر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد اکرم نے 33 رنز بنائے، مطیع اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔