بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دینگے،چیف جسٹس

273

لاہور(صباح نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ بھارت کوپاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے،غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے۔اتور کوعدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں پانی چوری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ بھارت ہمارا پانی کیوں چوری کر رہا ہے ،کیا پنجاب حکومت کو دریائے راوی سے بھارت کی پانی چوری سے متعلق علم ہے؟،اگر پنجاب حکومت کو اس بارے میں علم ہے تو کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں،مقدمات درج کریں۔عدالت عظمیٰ نے دریائے راوی اورعباسیہ لنک کینال سے متعلق کیس میں سیکرٹری آبپاشی پنجاب سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔