واپڈا نے 2018ء میں 3 میگا پاور پروجیکٹس مکمل کیے

256

اسلام آباد (آن لائن) واپڈا نے 2018 ء میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں اہم اہداف حاصل کیے۔ واپڈا نے487 2 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے 3 میگا منصوبوں کو مکمل کیا‘ اِن منصوبوں میں گولن گول، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ تینوں منصوبے طویل عرصے سے تاخیرکا شکار تھے۔ رواں سال اِن منصوبوں کی تکمیل کی بدولت واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں صرف ایک سال میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 9389 میگاواٹ ہو گئی ہے‘ واپڈا نے2018 ء میں دریاؤں میں پانی کی کم آمد کے باوجود نیشنل گرڈ کو 25 ارب 63 کروڑ یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کی۔ جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے اور صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔