پی ایف یو جے دستور کے مرکزی صدر سے قربان حسین و دیگر کا اظہار تعزیت

283

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب نائب صدر قربان حسین‘ سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین سجاد سرور‘ فیڈریشن آف رٹیلیرز پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹرا سرار الحق مشوانی‘ نائب صدر ذوالقرنین عباسی‘ اسلام آباد اسمال چیمبر کے سینئر نائب صدر سید عمران حسین بخاری‘ سابق صدر رانا ایاز‘ اور عمران شبیر عباسی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(دستور) کے مرکزی صدر نواز رضا کے والد غلام رسول کے انتقال پر تعزیت ، مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحوم کی دینی‘ سماجی خدمات اور غریب پروری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔