پی ٹی آئی جدہ کے تحت قائد اعظم کے جشن ولادت پر تقریب

213

پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہا کہ بانی پاکستان کی جدوجہد اور محنت سے ہمیں یہ پاک سرزمین حاصل ہوئی۔ اب وزیر اعظم عمران خان کو کرپشن کے خلاف 22سالہ جدوجہد اور کارکنوں کی قربانیوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے جسے ہم جاری رکھتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
تقریب سے پی ٹی آئی جدہ سٹی کے صدر میاں احمد بشیر، ہیڈ مینجمنٹ پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کمیٹی فرخ رشید، نائب صدر شہباز بھٹی، صدر خبر سٹی عقیل آرائیں، انویسٹر فورم کے شفقت محمود، پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر سیدراشدعلی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری زاہد محمود اعوان، جمیل اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں قائد اعظم محمد علی جناح پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ جس کے بعد پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کا یوم قائد اعظم پر پیغام اسکرین پر پیش ہوا۔ تقریب میں بچوں کے لیے بابائے قوم پر ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا اور کامیاب بچوں کوتحائف سے نوازا گیا۔ عمر فرخ اور عمران نے قومی و ملی نغمات بھی پیش کیے۔ نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی رضوان انور وڑائچ اور چودھری ظہیر احمد نے انجام دیے۔