کراچی کی گنجان سڑکوں پر توجہ  دی جائے،اشرف بنگلوری

312

کراچی (پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی گنجان سڑکوں پر توجہ دی جائے، گنجان سڑکیں ایسے ہی خستہ حالت کا شکار ہیں، اوپر سے شہر میں سیوریج کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے۔ سڑکوں کو مزید تباہ کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے، بلکہ موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کے کپڑے ناپاک کر دیتا ہے۔