پولیس سے مقابلوں میں 34 ملزمان ہلاک ہوئے،شرقی اور ملیر پولیس کی سالانہ رپورٹ 

249

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شرقی اورضلع ملیر کی پولیس نے رواں سال پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق پولیس کے ساتھ مختلف مقابلوں میں 34 ملزمان مارے گئے جبکہ 27دہشت گرد، 263رہزنوں سمیت 7 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ22بچوں کوبازیاب کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق10315 چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں۔پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 19 ملزمان ہلاک اور61 زخمی ہوئے۔پولیس مقابلوں کے دوران 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے بھتا خوری میں ملوث 63 ملزمان گرفتار کیے۔مجموعی طور پر 2758 غیر قانونی اسلحہ کے ملزمان گرفتار کیے۔ 43 کلاشنکوف، 148 رپیٹر،19 mp5/ ماؤزر، 55 رائفلز، 3162 پستول /ریوالور اور 66 دستی بم/آوان بم ، 2 بال بم اور 42.93 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت 27دہشت گرد گرفتار کیے۔ سنگین جرائم میں مطلوب 23 ٹارگٹ کلرز اور 1387اشتہاری و مفرور ملزمان، 627 ڈکیت، 84 لینڈ گریبرز اور دیگر جرائم میں ملوث 5136 ملزمان کوگرفتار کیا۔ویسٹ زون پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب و ملوث 210 ملزمان گرفتار کیے۔ مجموعی طور پر 2760 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا اور 2016 مقدمات درج کیے۔ منشیات فروشوں سے 1729.859 کلوگرام چرس، 12.854کلو گرام ہیروئن اور 525 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ایسٹ زون پولیس نے 117595 لیٹرز ایرانی ڈیزل/آئل اور 121 لیٹر پیٹرول قبضے میں لیا اور 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 32 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔رواں سال ویسٹ زون میں 643 مقدمات میں 861 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جوئے اور سٹے کے 128 مقدمات درج ہوئے اور 589 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ضلع ملیر پولیس کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق ضلع ملیرپولیس رواں سال 30دسمبر تک پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 15 ملزمان ہلاک، 23 زخمی اور 143 کو ریڈ ہینڈد گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بھتا خوری میں ملوث 31 ملزمان کو گرفتار کیا۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث 263 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مجموعی طور پر 917 غیر قانونی اسلحہ جس میں کلاشنکوف، رپیٹر، ماؤزر، 9mm، رائفل، 30 بور اور دستی بم/آوان بم شامل ہیں۔پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت 102 مقدمات درج اور 166 ملزمان گرفتار کیے۔پولیس نے سنگین جرائم اور مقدمات میں مطلوب لسانی تنظیم کے 5 ٹارگٹ کلرز روپوش ملزمان کوگرفتار کیے۔مجموعی طور پر 7216 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔جن میں قتل کے 117 مقدمات درج کیے گئے۔ضلعی پولیس نے 101 قتل کے مقدمات میں مطلوب و ملوث ملزمان گرفتار کیے۔پولیس نے مجموعی طور پر 1400 سے زائد منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشوں سے 938 کلو سے زائدچرس، 04کلو سے زائد ہیروئن اور 185لیٹرز شراب برآمد کی۔پولیس نے 184 لیٹرز ایرانی ڈیزل/آئل قبضے میں لی۔رواں سال ضلع ملیر میں 24 بچوں کے اغوا کے مقدمات درج ہوئے۔ پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار اور 22 بچوں کو بازیاب کر لیا۔