حکومت کی 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عاید کرنے کی تیاری 

236

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے جنوری کے وسط میں 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عاید کرنے کی تیاری کرلی۔ایف بی آرکے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا،سپلیمنٹری بل میں غیرملکی گاڑیوں پردرآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے،اس وقت مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں لہٰذاجنرل سیلزٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔اس وقت سیلز ٹیکس کی شرح 5فیصد سے لے کر 22فیصد تک ہے جبکہ برآمدی صنعتوں میں استعمال خام مال پرکسٹمزڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی۔