سندھ کے عوام کی چیخیں وفاقی حکومت گرادیں گی،بلاول زرداری

224

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث غریب کی چیخ دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ حکومت کوگرا دے گی۔اتوار کو بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ سے چیخیں آ رہی ہیں، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا،سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت اور صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی،پیٹر ول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت ، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔