عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

202

اسلام آباد (صباح نیوز) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مزید شواہد کیلیے برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلیے استغاثہ کو بھرپور کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے، 2 ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، مزید شواہد کیلیے وقت درکار ہے۔