لاہور میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریاں

40

لاہور (آن لائن) مجلس عمل سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کی طرف سے 15نومبر کو مال روڈ لاہور میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے انتظامات کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ‘جے یوآئی،جے یوپی، جماعت اسلامی، جمعیت اہلحدیث اور تحریک اسلامی کی انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس مرکزختم نبوت نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں میاں رضوان نفیس کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مدارس کمیٹی‘ تشہیری کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی، تاجر کمیٹی، اسکولز و کالجز کمیٹی ، سوشل میڈیا کمیٹی نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجدخان، مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا علیم الدین شاکر ، مولانا اشرف گجر‘ مولانا عبدالنعیم ، مولانا عبدالعزیز ‘ مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا محمد حسین ، حافظ طارق شاہ ، مولانا فاضل عثمانی ، مولانا محمد یعقوب فیض ، مولانا محمد سلیم ، چودھری عبدالقدیر گجر ، مولانا عبدالشکور یوسف ، قاری معاویہ محمود مکی، قاضی عبدالودود، شاہد اسرار صدیقی، مولانا عبدالرحمن سمیت کئی ایک ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ 15نومبر کو ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں شمع رسالت کے لاکھوں پروانے شریک ہو کر اسے لاہور کی تاریخ کا فقیدالمثال مارچ بنائیں گے، یہ تاریخ ساز ملین مارچ گستاخان رسول اور ناموس رسالت کے غداروں کیخلاف ایک بھرپور ایمانی قوت کا مظاہرہ ہوگااور حالیہ توہین رسالت کیس کے متنازع وغیر منصفانہ فیصلے کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ گستاخِ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.