خواجہ اظہار کو بھی ملک کو نظام  فرسودہ نظر آنے لگا، تبدیلی کا مطالبہ

48

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ہمار ے گوشواروں کی بات کرنے والے اپنے گوشوارے آن لائن کرائیں، میں نے حساب دینا شروع کیا تو بہت مشکل ہو جائیگی، ایم کیو ایم نہ میں نے نہ فاروق ستار نے بلکہ کارکنان نے بچائی ہے،سندھ اسمبلی میں14ہزارقیدافرادکی نشاندہی کی جن پرفردجرم عاید
نہیں ۔، چیف جسٹس سے اپیل ہے سندھ اسمبلی کی کارروائی منگوا کر ازخودنوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے آئے ہیں ،فردجرم عایدکردی گئی،گواہوں نے ثابت کرناہے مجرم ہیں یانہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، سندھ اسمبلی میں14ہزارقیدافرادکی نشاندہی کی جن پرفردجرم عایدنہیں،فردجرم عایدنہ ہونیوالے قیدیوں میں سیکڑوں ایم اکیوایم کارکنان ہیں ، چیف جسٹس سے اپیل ہے سندھ اسمبلی کی کاروائی منگوا کر ازخودنوٹس لیں۔فاروق ستار2017ء میں جمع کرایا گیا انکم ٹیکس آن لائن کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرااور ایم کیو ایم کااحتساب کرنا ہے توعدالت میں چیلنج کریں ،نوٹس بھجوائیں، میڈیا پر آکر سستی شہرت کے لیے اعلانات نہ کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ