اسٹیٹ بینک کو برآمدکنندگان کے سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی ہدایت 

19

اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی رقم 8 ارب 74 کروڑ روپے برآمدکندگان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ایف بی آر کے مطابق ریفنڈ کی ادائیگیاں 5 برآمدی شعبوں، ٹیکسٹائل، قالین سازی و لیدر سازی، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان پر کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں ادائیگیوں سے مجموعی طور پر 739 برآمدکنندگان فائدہ اٹھائیں گے، ریفنڈ کی ادائیگی 4 ہزار 117 ریفنڈ پے منٹ آرڈز کی مد میں 8 نومبر 2018 تک ہو گی،اسٹیٹ
بینک ریفنڈ کی ادائیگی متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں 12 نومبر تک منتقل کر دے گا،اس ضمن میں مزید بتایا گیاہے کہ مذکورہ پانچ شعبوں سے جن برآمدکندگان نے اسٹیٹ بینک کو اپنے آئی بی اے این فارمیٹ بینک اکاؤنٹ تفصیلات فراہم کی ہیں ان کو ادائیگی ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق اگر برآمدکندگان نے آئی بی اے این فارمیٹ پر بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی تو ایف بی آر کے ویب پورٹل یا آئی ڈی پر دے سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.