چوتھی پاکستان بلائنڈ کرکٹ پریمیئر لیگ

36

بھاولپور(جسارت نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام چوتھی پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پریمیئر لیگ میں بہاولپور اور کراچی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، بہاولپور نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی جبکہ ملتان کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز بہاولپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، مطیع اللہ نے 80 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے، جواب میں بہاولپور بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، محمد راشد نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اسی روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی بلائنڈ نے فیصل آباد بلائنڈ کو شکست دی، فیصل آباد بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 181 رنز بنائے، جواب میں کراچی بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ثناء اللہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش ، زمبابوے آخری ٹیسٹ آج ہو گا
ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلادیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج سے ڈھاکا میں شروع ہو گا، مہمان زمبابوین ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.