سابق بھارتی فاسٹ بولر مناف پٹیل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

27

ممبئی (جسارت نیوز) سابق بھارتی فاسٹ بولر مناف پٹیل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ 2011ء میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ 35 سالہ فاسٹ بولر نے 2006ء میں موہالی کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں 13 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ مناف پٹیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، دھونی کے علاوہ سب پہلے ہی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھا اور اس سے بڑھ کر میرے لئے کچھ نہیں، کیریئر کے دوران بورڈ حکام، کوچنگ اسٹاف، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور مداحوں کی حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کھیلیں گے اور اس کے بعد بطور کوچ کیریئر جاری رکھنا چاہوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.