فیصل آباد، ایجوکیشن بورڈ میں استقبال ر بیع الاول کے حوالے سے محفل نعت ؐ کا انعقاد

39

فیصل آباد (آئی این پی) ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں استقبال ر بیع الاول کے حوالے سے محفل نعت ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی اسٹور برانچ میں استقبال 12 ربیع الاول کے حوالے سے محفل نعت ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک کا باضابطہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سید ساجد حسین نقوی نے حاصل کی۔ بعد میں رانا محمد صابر اور محمد نواز نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے حاضرین محفل پر وجد طاری کرکے خوب داد وصول کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ