پاکپتن، مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی،3 افراد جاں بحق،5 زخمی

33

پاکپتن (آئی این پی) پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ساہیوال روڈ پر 34 ای بی والی پلی کے قریب مسافر بس درخت کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ساہیوال اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ