جام کمال نے مہمان پرندوں کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لے لیا

30

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نوشکی میں سائیبیرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹس سوشل میڈیا پر نایاب پرندوں کے شکار کے حوالے سے چلائی جانے والی ویڈیو پر لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی کو ہدایت کی ہے کہ سائیبیریا سے آئے نایاب پرندوں کے شکار کی روک تھام یقینی اور ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو بھی سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے مینڈیٹ اور اختیار کے مطابق سائیبیرین پرندوں اور دیگر نایاب جانوروں کا تحفظ یقینی بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.