جشن آمد رسولﷺ کی تیاری بھرپور انداز میں کریں گے، سید طیب حسین 

27

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ حضور اکرم نور مجسم ﷺ کا جشن ولادت با سعادت منا نا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے،ہمارے دل میں جو محبت و عقیدت ہے اس کے تحت جشن آمد رسول ﷺ کی تیاری بھرپور انداز میں کریں گے۔اللہ تبارک تعالیٰ اپنے محبوب کے جشن کے انتظامات میں ہماری مد د فرمائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن میلاد النبیﷺ کے انتظامات کے سلسلے میں بلدیہ جناح ہال میں منعقدہ مذہبی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں، مدارس اہلسنت کے سربراہان اور آئمہ مساجد و مثائخ عظام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شہریان حیدرآباد اور لطیف آباد آقائے دو جہاں کا جشن ولادت با سعادت انتہائی نظم و ضبط، مذہبی ہم آہنگی اور پر امن انداز میں منائیں گے ،جشن ولادت با سعادت کے تقدوس کو بر قراررکھنا ہمارا فرض ہے،اس سلسلے میں افسران کو احکامات دے دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں یوسی چیئرمنز وسیم خان،یونس خان،ماجد خان ،عبدالقدیر شیخ ،ڈاکٹر محفوظ گدی،ارشد ملک ،عمران بشیر،راشد انجم ومتعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکا اجلاس نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی نے اجلاس کو بتایا کہ حیدر آباد اور لطیف آباد میں جشن میلادالنیﷺ کے جلوسوں کی گزرگاہوں، میلاد مصطفی کے مقامات، مساجد، مدارس اور مزارات کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.