پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

25

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب ضیا کالونی سے مفرور ملزم اورلنک روڈ سے موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.