پاک ایران سرحد 2 ہفتے بعد کھول دی گئی، تجارت و آمدو رفت بحال

42

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے شہر تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ تقریباً 2 ہفتے بعد پھر کھل گئے، لوگوں کی آمد و رفت اور تجارتی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریبا 2 ہفتے بعد کھل گئے ہیں اورعوا کا اپنے رشتے داروں سے ملنے اور دیگر معاملات کے لیے آنے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ زیرو پوائنٹ کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں اور تجارتی نقل و حمل جاری ہے۔ راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریباً 2 ہفتے قبل ایرانی حکام کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کے باعث بند کیے گئے تھے۔ دوسری جانب زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ کھلنے سے شہریوں، تاجروں اور مقامی مزدوروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.