پی ٹی آئی میں عثمان بزدار کی ایک فیصد بھی مخالفت نہیں‘ فیاض الحسن

41

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عثمان بزدار کی ایک فیصد بھی مخالفت نہیں‘ مخالفین کو نرم گفتار اور شریف النفس وزیر اعلیٰ ہضم نہیں ہو رہا ہے‘ پنجاب میں طاقت کا واحد قانونی اور آئینی مرکز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب انتہائی طاقتور اور با اختیار ہیں۔ وہ ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی اور وزرا ان کی بطور پنجاب کے چیف ایگزیکٹو اتھارٹی کو نہ صرف مانتے ہیں جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، سینئر وزیرعبدالعلیم خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا اپنا اپنا دائرہ اختیار ہے اور کوئی ایک دوسرے کے اختیار کو چیلنج نہیں کرتا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کے 10 سالہ دور اقتدار کے دوران پنجاب میں نت نئے ڈرامے ہوتے تھے‘ ایسے میں سردار عثمان بزدار جیسا نرم گفتار اور شریف النفس وزیر اعلیٰ ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا‘ تحریک انصاف کے اندر سردار عثمان بزدار صوبے کے معاملات خوش اسلوبی اور تدبر سے چلا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.