پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی مذاکرات کل سے شروع ہونگے

137

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کادوسرا مرحلہ کل پیر سے شروع ہوگا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا،پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر تک قرض کی درخواست کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں آئی ایم ایف کاوفد وزیرخزانہ اسد عمر اور مشیرتجارت عبدالرزاق داد سے بھی ملاقات کرے گا، وزیرخزانہ وفد کو ادارہ جاتی اصلاحات، منی لانڈرنگ کی روک تھام اورمنصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔پالیسی سطح کے مذاکرات میں متعلقہ محکموں کے وزرا کے علاوہ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوں گے۔آئی ایم ایف وفدنے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت خزانہ، تجارت، منصوبہ بندی ڈویژن اور ایف بی آرحکام سے ملاقاتیں کیں جن میں برآمدات بڑھانے اور نجکاری پروگرام پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ وفد کو سی پیک کے تحت پاور سیکٹر کے منصوبوں ، ریونیو اور ٹیکس نیٹ کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کودوست ممالک سے ملنے والے بیل آٹ پیکج پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ