حکومت کا میلادالنبیﷺ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

60

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختمِ نبوتؐ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامع الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.