کم عمربچوں کا موٹرسائیکل چلانا حادثات کا سبب بن رہا ہے

33

دریاخان (آئی این پی) ڈی پی او بھکرعرفان طارق کی ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کے زیرصدارت میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں جملہ ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزاصغرعلی، انچارج ٹریفک پولیس بھکر انسپکٹر اعجاز حسین مگسی اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ اس دوران ٹریفک پولیس کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا اور ضلع کے اندر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے متعلق ڈسکس کی گئیاس موقع پر ڈی پی او بھکر نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے جملہ ٹریفک پولیس افسران سے کہا کہ شہر کے اندر موٹر سائیکل کے زیادہ تر حادثات کی وجوہات ون ویلنگ ، اوورا سپیڈنگ اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا مشاہدے میں آیا ہے علاوہ ازیں کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانا، نہ تجربہ کاری اور لائسنس کا نہ ہونا بھی ٹریفک حادثات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ بڑی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ اور چنگ چی رکشا کے بھرمار حادثات کا پیشہ خیمہ ثابت ہوتی ہے۔لہٰذا ٹریفک آگاہی پروگرام کے تحت اسکول و کالج کے بچوں کو آگاہی لیکچر دیے جائیں۔ عوام الناس خصوصاً ایسے والدین جن کے بچے سکول یا کالج جاتے ہیں انھیں پیشگی خبردار کرنے کیلیے سیمینار منعقد کیے جائیں اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کی گاڑیا ں اور ڈرائیور تھانے بند کرکے مقدمات درج کیے جائیں۔ چنگ چی رکشہ کا استعمال شہر کے ایریا تک محدود کیا جائے اور بڑی شاہرا?ں پر چلنے والے رکشوں کو بند کر دیا جائے۔ تمام گاڑیوں کی فٹس اور ڈرائیوران کیلیے ڈرائیونگ لائسنس ضروری بنا یا جائے۔ پندرہ روز کے اندر کاروائی مکمل کی جائے اور اس ضمن میں آئندہ میٹنگ میں تمام ٹریفک پولیس افسران سے باز پرس کی جائیگی علاوہ ازیں ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات کی روشنی میں جینڈر کرائم سیل نے بہل کے علاقے میں سردار سکندر خان کے ڈیرے پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان، ڈی ایس پی لیگل ملک ظفر عباس، انچارج جنیڈر کرائم سیل سب انسپکٹر ملک شریف گھلو، ایس ایچ او بہل انسپکٹر آصف خان اور کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی سیمینار میں شرکاء4 کو جنسی تشدد، کم عمر بچے / بچیوں سے جنسی زیادتی اور بدفعلی/ زنا کے دیگر واقعات کی صورت میں پولیس امداد کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ معلوماتی بروشر جن میں ایسے واقعات کی صورت میں پولیس سے رابطہ اور مقدمات کے اندراج کے طریقہ کارکے متعلق وضاحت کی گئی ہے، حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔ ان سیمینار کا مقصد ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا اور مقدمات کی درست تفتیش عمل میں لاکر متاثرین کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں آگاہی سیمینارکا سلسلہ جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ