جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، 8 من مردہ جانور کا گوشت برآمد

38

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سٹی تھانہ کی حدود ٹاور روڈ پر قصاب کی دکان پر پولیس کی کارروائی، 8 من مبینہ مردہ جانور کا گوشت برآمد، قصاب فرار، پولیس نے گوشت تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ جیکب آباد پولیس کے مطابق عوامی شکایت ملنے کے بعد ٹاور چوکی اور 15 مددگار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹاور روڈ پر قائم قصاب کی دکان سے 8 من مردہ جانور کا گوشت بر آمد کرلیا جبکہ قصاب موقع سے دکان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دکان میں موجود ملازم لعل محمد رند نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ گوشت گدھا گاڑی کے ذریعے فروخت کے لیے لایا گیا تھا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں قصاب کی دکانوں پر مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے مگر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ جانوروں اور مضر صحت گوشت کی فروخت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.