راجپوت قوم کو مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا

36

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن (R.N.S) پاکستان کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم نے ڈاکٹر جان محمد راجپوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجپوت گریجویٹس فورم کے مرکزی چیئرمین رانا یاسین انجم، مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، صوبائی جنرل سیکرٹری پیر سلیم الرحمن، کراچی سے راجپوت قومی الائنس کے چیئرمین راؤ ندیم احمد بھی موجود تھے۔ رانا ندیم سلیم نے ڈاکٹر جان محمد راجپوت سے بات چیت کرتے ہوئے راجپوت نظریاتی سنگت پاکستان کا پیغام، امن، محبت، بھائی چارے اور برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے ساتھ برادری کی فلاح و بہبود کے متعلق اپنے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ڈاکٹر جان محمد راجپوت کو راجپوت نظریاتی سنگت کے پلیٹ فارم سے راجپوت قوم کی فلاح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جان محمد راجپوت نے رانا ندیم سلیم کی برادری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں راجپوت قوم کو مختلف مفاد پرست ٹولوں نے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا اور آج بھی وہ راجپوت قوم کے خود ساختہ قائد بنے ہوئے ہیں جبکہ ان لوگوں کو برادری کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ