لکی سیمنٹ نے سیفٹی ایوارڈ برائے 2018اپنے نام کرلیا

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل فورم برائے سیفٹی اور صحت کی جانب سے منعقد کیے گئے سیفٹی کنونشن 2018 میں لکی سیمنٹ نے سیفٹی ایوارڈ برائے 2018 اپنے نام کرلیا۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ فائر اور سیفٹی کے میدان میں کمپنی کے فعال کردار اور حادثات کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے صلے میں دیا گیا ہے۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ ایک ماحول کو فروغ دینے میں مصروفِ عمل ہے جہاں ایچ ایس ای کے بنیادی اصولوں کی سختی سے پابندی کی جاتی ہو اور مسلسل ترقی کے ساتھ اپنے ایچ ایس ای مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کمپنی اپنے ملازمین اور کاروبار کے تمام حصہ داروں کے لیے کمپنی کو 100فیصد محفوظ بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔لکی سیمنٹ موٗثر طریقے سے کسی بھی غیر یقینی صورتِ حال اور خطرات کو کم کرنے کے لیے HSEکی پالیسیوں اور طریقہٗ کار کو لاگو کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ