اسلام آباد چیمبر اور ڈپلومیٹ بزنس کلب کے درمیان باہمی تعاون کا سمجھوتہ

26

اسلام آباد(کامرس نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈپلومیٹ بزنس کلب نے مقامی اور بیرونی مارکیٹ میں پاکستان کے کاروباری مفادات کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کا ایک سمجھوتہ کیا ۔ اس سلسلے میں چیمبر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل اور ڈپلومیٹ بزنس کلب کے سفیر جاوید ملک نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔ ڈپلومیٹ بزنس کلب ایک ممتاز گلوبل نیٹ و رک ہے جو برطانیہ، دبئی اور متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہے اور دبئی، ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دیگر خلیجی ممالک اور لندن و یورپی ممالک میں مختلف ایونٹس و سرگرمیاں منعقد کر کے پوری دنیا سے بزنس لیڈرز، تاجر برادری، سرمایہ کاروں، سفارتکاروں اور دیگر ممتاز شخصیات کو آپس میں ملاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ